​سینئیر مینجمنٹ

جہانگیر شاہ

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر

jehangir.shah@pakoman.com

جہانگیر شاہ  کمرشل ،نجی ،ذاتی بینکنگ اور لیز میں 30برس کے وسیع تجربے کے حامل ہیں۔انہیں بیرون ملک جیسے کے متحدہ عرب امارات،مصر اور برازیل میں بھی کام کا تجربہ حاصل ہے۔جہانگیر شاہ نےعمان انٹرنیشنل بینک کےمینیجر برائے پاکستان اور کیپیٹل ایسسٹ لیزنگ کارپوریشن لمیٹڈ(کیل کورپ) کے ایم ڈی اور سی ای او کی حیثیت سے فرائض ادا کیے ہیں۔ وہ پاک گلف لیزنگ کمپنی،حبیب کریڈٹ اور ایکسچینج بینک سمیت بینک آف کریڈٹ اور کامرس انٹرنیشنل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بھی  رہ چکے ہیں۔  کمپنی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ جہانگیر شاہ پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی کا انویسٹمنٹ بینکنگ ڈیویژن بھی دیکھتے ہیں

محمد جمال ناصر

چیف فائنانس آفیسر

jamal.nasir@pakoman.com

 
جمال ناصر  کے پاس مالیات،اکاؤنٹس،آڈٹ،ٹیکس اور بجٹ کے شعبوں میں 23سال کا وسیع تجربہ ہے۔ پاک عمان میں شمولیت سے قبل ناصر این ڈی ایل سی-آئی ایف آئی سی بینک لمیٹڈ کیساتھ منسلک تھے۔ ان کی ذمہ داریوں میں مختلف اکاؤنٹنگ سسٹم کے نقشے بنانا، کمپنی کے ٹیکس کی منصوبہ بندی اور بجٹ بنانا شامل ہے۔ اُنہیں نئے اکاؤنٹنگ سسٹم پر عمل در آمد اور مواد کی منتقلی کا عملی تجربہ ہے اور وہ کامیابی کے ساتھ کریڈٹ پورٹ فولیو کا جائزہ مکمل کرچکے ہیں اور قابل اطلاق ریگولیٹری قوانین کے تحت کمزوریوں کی نشاندہی کر چکے ہیں۔ناصر انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کے فیلورکن بھی ہیں

زلمئی رحمان الدین خان

سربراہ رسک مینجمنٹ

zalmai.khan@pakoman.com

زلمئی رحمان الدین خان کو کاروباری اور اسلامک بینکنگ اورنقد اور رسک مینجمنٹ میں 17برس کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔وہ برطانیہ میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری ترقی کے مشیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔زلمئی نے برطانیہ کی ایکسیٹر یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے۔ انہوں نے اسلامک بینکنگ اور فائنانس میں ڈپلومہ بھی کیا ہے۔

سید محمد شعیب عمر

سربراہ انتظامی امور اور افرادی قوت/ہیومن ریسورس

shoaib.omair@pakoman.com

 
سید محمد شعیب کے پاس  اشیا سازی  اورمالیات کے شعبوں میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا 20سال کا تجربہ ہے۔ پاک عمان میں شمولیت سے قبل عمیر جے ایس بینک لمیٹڈ میں ہیومن ریسورس کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض ادا کررہے تھے۔ ان کی سابقہ ملازمتوں میں حبیب بینک لمیٹڈ میں سربراہ افرادی قوت اور کریڈٹ ایگریکول انڈوسوز گروپ میں ہیومن ریسورس کے سربراہ شامل ہے۔ انہوں نے  ہیومن ریورس میں اپنے کیرئیر کا آغاز سمنز پاکستان انجینئرنگ میں ٹرینی آفیسر کی حیثیت سے کیا تھا۔
عمیر نے کراچی یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن  اور فلپائن کی ایڈمسن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا ہے۔انہوں نے سی سی پی ڈی (برطانیہ) سے ہیومنسٹک انٹیگ ریٹو کاؤنسلنگ میں ڈپلومہ بھی کیا ہے۔
انہوں نے ہیومن ریسورس کے انتظام کار اور قیادت سے متعلق کئی ورک شاپ اور سمینارز میں شرکت کی ہے۔

خرم فیضیاب

سربراہ کارپوریٹ بینکنگ

khurram.faizyab@pakoman.com

 
خرم فیضیاب کو کارپوریٹ اور سرمایہ کارانہ بینکنگ اور بین الاقوامی تجارت میں 14سال کا تجربہ حاصل ہے۔ اس وقت وہ پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹد میں کارپوریٹ بینکنگ کے شعبے کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے  امریکا کی ہوسٹن یونیورسٹی سے بی بی اے اور ایم بی اے کیا ہے۔
وہ آغاز سے پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی کا حصہ ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ ٹیم کے اہم رکن تھے، جس کو پاک عمان کمپنی بنانے کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ پاک عمان سے قبل وہ پاک لیبیا کمپنی کا حصہ تھے،جہاںوہ خصوصی منصوبوں کے ذمہ دار تھے۔

سید عبداللہ جمال احمد نقوی

سربراہ انٹرنل آڈٹ

Abdullah.jamal@pakoman.com

جمال نے کراچی یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے اور آئی سی ایم اے اور پی آئی پی ایف  کے بانی اراکین میں سے ہیں۔ ان کے پاس 12سال کا تجربہ ہے۔ پاک عمان میں کمپلیانس کے سربراہ ہیں ، اس سے قبل وہ حبیب بینک لمیٹڈ کے کارپوریٹ بینکنگ اور  آڈٹ گروپ اور ریاض احمد،ثاقب،گوہر اینڈ کو کیساتھ منسلک تھے۔

حنا میر

کمپنی سیکریٹری

Hina.mir@pakoman.com

حنا میر قانون کے شعبے میں وسیع تجربے کی حامل ہیں۔ وہ املاک کے حوالے سے ایک معروف قانونی کمپنی کیساتھ کام کرچکی ہیں، جس کے بعد وہ تعمیر مائیکرو فائنانس بینک سے منسلک ہوگئیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی(بیرونی)  اور ایل ایل ایم(انٹیلیکچوئل پراپرٹی اینڈ کمپنی لا)برطانیہ ہی کی بکھنگم یونیورسٹی سے کیا ہے۔

سجادعارف

ہیڈ آف کمپلیانس

sajjad.arif@pakoman.com

سجاد عارف کو کمپلیانس،انٹرنل آڈٹ،کاروباری ڈھانچے  اور مالیات کے شعبوں میں 15سال کا پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے۔انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹ آف پاکستان کے سی اے ہیں۔وہ مختلف بینکوں اور کمپنیوں مین کمپلیانس مینول،انٹرنل آڈٹ فریم ورک اور چیک لسٹ،ٹیکس کی منصوبہ بندی اور کارپوریٹ گورننس جیسے دیگر شعبوں میں کام کرچکے ہیں۔
سجاد امریکا،متحدہ عرب امارات،بحرین،سنگاپور،عمان اور قطر کاروباری ترقی،کمپلیانس فریم ورک اور مختلف آڈٹ کے سلسلے میں فرائض ادا کرچکے ہیں۔

نعمان مفتی

کریڈٹ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ

noman.mufti@pakoman.com

نعمان مفتی کو متعدد بین الاقوامی اور مقامی بینکوں کیساتھ کام کرنے کا 19برس کا تجربہ ہے، جس میں وہ ایچ ایس بی سی،مشرق،سامبا، اور کریڈٹ ایڈمنسٹریشن اور آپریشن سے متعلق شعبے میں ماہرانہ خدمات پیش کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ بینک،اسلامک بینکنگ اورمالیاتی اداروں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
وہ ہدایات،دستور اور کاروباری  کے تسلسل کی منصوبہ بندی،ایم آئی ایس کی آٹومٹیشن اور جدید نظام کے ساتھ کاروبار کی واپسی میں کردار ادا کررہے ہیں،جس مین سسٹم ڈیولپمنٹ کو آرڈینیٹر،فراڈ اینڈ فارجری کوآرڈینیٹر اور بزنس انفارمیشن سیکیورٹی کوآرڈنیشن شامل ہے۔